728 x 90

بجٹ میں پاکستان کی برآمدات میں مسابقت بڑھانے کیلئے اصلاحات کی ہیں ،وزیرخزانہ

بجٹ میں پاکستان کی برآمدات میں مسابقت بڑھانے کیلئے اصلاحات کی ہیں ،وزیرخزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجٹ دوہزار پچیس، چھبیس میں ٹیرف اصلاحات شامل ہیں تاکہ پاکستان کی برآمدات میں مسابقت بڑھائی جاسکے۔ آج اسلام آباد میں بعد از بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سات ہزار ٹیرف لائنز میں سے چار ہزار ٹیرف لائنز پر ایڈیشنل کسٹم

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجٹ دوہزار پچیس، چھبیس میں ٹیرف اصلاحات شامل ہیں تاکہ پاکستان کی برآمدات میں مسابقت بڑھائی جاسکے۔

آج اسلام آباد میں بعد از بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سات ہزار ٹیرف لائنز میں سے چار ہزار ٹیرف لائنز پر ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے جبکہ ستائیس سو ٹیرف لائنز پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خام مال اور درمیانی درجے کی اشیاء کی لاگت میں کمی سے صنعتوں کی پیداواریت میں اضافہ ہوگا اور اپنی برآمدات بڑھا سکیں گی۔

انہوں نے کہاکہ ٹیرف اصلاحات سب سے اہم اقدام ہے جو گزشتہ تیس سال میں نہیں کی گئیں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو آگے بڑھایا جائیگا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos