خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
جھنگ

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ر بلال افتخار کیانی کی زیر صدارت ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ر بلال افتخار کیانی کی زیر صدارت ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ پولیس ، ٹریفک پولیس، پٹرولنگ پولیس،ہائی وے،…

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ر بلال افتخار کیانی کی زیر صدارت ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ر بلال افتخار کیانی کی زیر صدارت ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ پولیس ، ٹریفک پولیس، پٹرولنگ پولیس،ہائی وے، ریسکیو 1122،ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع میں ہونیوالے حادثات اور حادثات کی وجوہات کا جائزہ لیا گیا جبکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر حادثات کی روک تھام اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو اوولوڈنگ ، ٹرانسپورٹ کی چھتوں پر بیٹھنا اور کم عمر ڈرائیوروں سمیت ایسے عناصرجو جزوی طور پرحادثات کا سبب بنتے ہیں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ کم سن ڈرائیورز اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد میں کوتاہی ہے۔ حادثات کی شرح کو کم کرنے کیلئے تمام متعلقہ محکموں کو ملکر اقدامات کرنا ہونگے اور شہریوں کو آگاہی فراہم کرنا ہو گی۔انہوںنے سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کو شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے روٹ کا میکینزم بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں