728 x 90

کراچی‘ حیدر آباد‘ سکھر موٹرویز پر کام کاآغاز رواںسال ہوگا،وزیر مواصلات

کراچی‘ حیدر آباد‘ سکھر موٹرویز پر کام کاآغاز رواںسال ہوگا،وزیر مواصلات

وزیر مواصلات عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ کراچی‘ حیدر آباد‘ سکھر موٹرویز پر کام کاآغاز اسی  سال ہوگا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا درآمدات اور برآمدات کے فروغ کیلئے کراچی بندرگاہ کونیشنل موٹروے نیٹ ورک سے منسلک کرنا بہت ضرور ی ہے۔ عبد العلیم خان نے کہا سکھر‘ حیدر آباد موٹروے کے

وزیر مواصلات عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ کراچی‘ حیدر آباد‘ سکھر موٹرویز پر کام کاآغاز اسی  سال ہوگا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا درآمدات اور برآمدات کے فروغ کیلئے کراچی بندرگاہ کونیشنل موٹروے نیٹ ورک سے منسلک کرنا بہت ضرور ی ہے۔

عبد العلیم خان نے کہا سکھر‘ حیدر آباد موٹروے کے ساتھ ساتھ دو سال میں حیدر آباد‘ کراچی سیکشن بھی تعمیر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ناردرن بائی پاس کو آٹھ لین ہائی وے میں تبدیل کرتے ہوئے حیدر آباد سکھر موٹروے کے ساتھ منسلک کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا سکھر حیدر آباد موٹروے کو پانچ زونز میں تقسیم کر دیا گیا ہے ان میں سے تین زونز کیلئے اسلامی ترقیاتی بینک سرمایہ فراہم کرے گا جبکہ دیگر دو زونز کیلئے دوسرے بینک یا ڈونر فنڈز دیں گے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos