خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
جھنگ

دی ایجوکیٹرز اسکول (الحیات کیمپس) جھنگ نے ریسکیو 1122 کے شہداء اور حاضر سروس اہلکاروں کے بچوں کے لیے،100% داخلہ فیس معاف ہوگی

ترجمان ریسکیو 1122 محمد زبیر کی جانب سے جاری کئے گئے پریس ریلیز کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ (ریسکیو 1122) جھنگ اور دی ایجوکیٹرز اسکول (الحیات کیمپس) جھنگ کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت…

دی ایجوکیٹرز اسکول (الحیات کیمپس) جھنگ نے ریسکیو 1122 کے شہداء اور حاضر سروس اہلکاروں کے بچوں کے لیے،100% داخلہ فیس معاف ہوگی

ترجمان ریسکیو 1122 محمد زبیر کی جانب سے جاری کئے گئے پریس ریلیز کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ (ریسکیو 1122) جھنگ اور دی ایجوکیٹرز اسکول (الحیات کیمپس) جھنگ کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط کیے گئے جس کا مقصد کمیونٹی کی فلاح و بہبود، خاص طور پر طلباء و اساتذہ کو ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت دینا ہے۔

اس مفاہمتی معاہدے کے تحت ریسکیو 1122 جھنگ، دی ایجوکیٹرز اسکول (الحیات کیمپس) کے طلباء اور اساتذہ کو مفت “لائف سیونگ اسکلز”، اسکول سیفٹی ٹریننگ اور ایمرجنسی انخلاء کی مشقیں فراہم کرے گا تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے کی صورت میں فوری ردِعمل کو ممکن بنایا جا سکے۔

دوسری جانب، دی ایجوکیٹرز اسکول (الحیات کیمپس) جھنگ نے ریسکیو 1122 کے شہداء اور حاضر سروس اہلکاروں کے بچوں کے لیے خصوصی تعلیمی رعایتوں کا اعلان کیا ہے، ریسکیورز کے بچوں کے لیے 100% داخلہ فیس معاف ہوگی،100% سیکیورٹی فیس معاف کی جائے گی،50% سالانہ فنڈ میں رعایت دی جائے گی،حاضر سروس ریسکیورز کے بچوں کے لئے

40% ماہانہ فیس میں رعایت فراہم کی جائے گی ۔ہر سال ماہانہ فیس میں صرف 10% اضافہ کیا جائے گااور ریسکیورز شہداء کے بچوں کے لیے %100 فیس معاف کی جائے گی۔یہ تمام رعایتیں صرف ان اہلکاروں کے بچوں کو دی جائیں گی جو ریسکیو 1122 میں خدمات انجام دے رہے ہوں یا شہید ریسکیورز کے ورثاء ہوں، اور جنہوں نے باقاعدہ تحریری ثبوت فراہم کیا ہو۔

اس موقع پر سی ای او دی ایجوکیٹرز اسکول (الحیات کیمپس) محترمہ افشاں حیات نے کہا:”ریسکیو 1122 ہمارے ملک کے حقیقی ہیروز ہیں، جنہوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر ہزاروں قیمتی جانیں بچائیں۔ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کے بچوں کو بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کریں تاکہ وہ بھی ایک باوقار زندگی گزار سکیں۔”

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جھنگ، ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:”یہ معاہدہ نہ صرف عوامی آگاہی اور تربیت کے لحاظ سے ایک اہم قدم ہے، بلکہ ریسکیورز کے خاندانوں کے لیے تعلیمی معاونت بھی ایک خوش آئند اقدام ہے۔ ہم دی ایجوکیٹرز اسکول کے اس تعاون کو سراہتے ہیں۔”

معاہدے کی مدت ابتدائی طور پر دو سال کے لیے رکھی گئی ہے جس میں باہمی رضامندی سے توسیع کی جا سکے گی

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں