خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
جھنگ

ڈی پی او نے قائم مقام ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ 10 محرم الحرام کے حوالے سے مرکزی جلوس کے روٹس کا وزٹ کیا

ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار کیانی نے قائم مقام ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر امتیاز محسن کے ہمراہ علاقہ تھانہ کوتوالی میں 10 محرم الحرام کے حوالے سے مرکزی جلوس کے روٹس کا وزٹ…

ڈی پی او نے قائم مقام ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ 10 محرم الحرام کے حوالے سے مرکزی جلوس کے روٹس کا وزٹ کیا

ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار کیانی نے قائم مقام ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر امتیاز محسن کے ہمراہ علاقہ تھانہ کوتوالی میں 10 محرم الحرام کے حوالے سے مرکزی جلوس کے روٹس کا وزٹ کیا اور مرتب شدہ سکیورٹی پلان پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جھنگ کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار کیانی نے قائم مقام ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر امتیاز محسن کے ہمراہ علاقہ تھانہ کوتوالی میں 10 محرم الحرام کے حوالے سے مرکزی جلوس کے روٹس کا وزٹ کیا ، ڈی پی او نے گوہر شاہ ، سیشن چوک، فوارہ چوک، ریلبازار، کٹڑا بیر والا ، بلاق شاہ اور پنڈی محلہ پر جلوس کے روٹس کا سکیورٹی کے حوالے سے وزٹ کیا ۔ اس موقع پر ممبران امن کمیٹی، لائنسنس داران بھی ہمراہ موجود تھے۔انچارج سکیورٹی نے ڈی پی او کو مرتب شدہ سکیورٹی پلان کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر ڈی پی او نے اطمینان کا اظہار کیا۔ میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی پلان پر عمل درآمد اور جلوس ہائے کے دوران قانون اور ضابطہ اخلاق کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔ جلوس کے داخلی و خارجی راستوں پرنصب واک تھرو گیٹس کے ذریعے شرکاء کی مکمل تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ جلوس روٹس میں بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات کئے جائیں گے اور تمام روٹس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے زریعے مانیٹرنگ کی جائے گی جس کیلئے کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا گیا ھے ۔ ڈی پی او نے واضح کیا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان خراب کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں