خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
جھنگ

متوقع سیلاب کے پیش نظر ریسکیو 1122 سنٹرل اسٹیشن جھنگ پر فلڈ ایکوپمنٹس کی فزیکل انسپکشن

متوقع سیلاب کے پیش نظر ریسکیو 1122 سنٹرل اسٹیشن جھنگ پر فلڈ ایکوپمنٹس کی فزیکل انسپکشن,متوقع سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو 1122 سنٹرل اسٹیشن جھنگ پر آج ایک اہم اجلاس اور فلڈ ایکوپمنٹس…

متوقع سیلاب کے پیش نظر ریسکیو 1122 سنٹرل اسٹیشن جھنگ پر فلڈ ایکوپمنٹس کی فزیکل انسپکشن

متوقع سیلاب کے پیش نظر ریسکیو 1122 سنٹرل اسٹیشن جھنگ پر فلڈ ایکوپمنٹس کی فزیکل انسپکشن,متوقع سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو 1122 سنٹرل اسٹیشن جھنگ پر آج ایک اہم اجلاس اور فلڈ ایکوپمنٹس کی فزیکل انسپکشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے خود نگرانی کی اور تمام ضروری آلات و سازوسامان کی مکمل جانچ پڑتال کروائی۔

اس خصوصی انسپکشن ٹیم میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ٹوبہ (سید جمیل حیدر شاہ)، ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس ٹوبہ (محمود)، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ٹوبہ (انور بیگ)، ریسکیو سیفٹی آفیسر ٹوبہ (محمد رمضان قادری)، اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کوآرڈینیٹر جھنگ (سعید چشتی) ایمرجنسی آفیسر طاہر عباس سمیت دیگر متعلقہ افسران اور ٹیموں نے شرکت کی۔

تمام معزز مہمانان نے ریسکیو 1122 کی پیشگی تیاریوں، آلات کی دستیابی اور عملے کی تربیت پر اطمینان کا اظہار کیا اور ریسکیو ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے کہا کہ ریسکیو 1122 ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔

آخر میں تمام شرکاء نے ریسکیو 1122 کی جانب سے کی جانے والی تیاریوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال میں ریسکیو ٹیمیں بھرپور اور بروقت خدمات سرانجام دیں گی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں