خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ میں تین مختلف حادثات، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی، لوڈر رکشہ الٹنے اور چولہے سے بچی جھلسنے کے واقعات،ریسکیوپاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہطالبان رجیم کی تعلیم دشمن پالیسیوں نے افغانستان کی نئی نسل کا مستقبل تباہی کے دہانے پرپہنچا دیاجھنگ میں دو ٹریفک حادثات، موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 3 افراد زخمی، تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ خاتون جاں بحق،ریسکیوپاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشت گردی، منشیات اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقوزیراعظم کی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی دستیابی اور ٹیکنالوجی تک آسان رسائی یقینی بنانے کی ہدایت
معیشت

وزیرخزانہ نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کو متوازن قراردیا

وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو متوازن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کرنے کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں۔ آج (پیر)قومی اسمبلی…

وزیرخزانہ نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کو متوازن قراردیا

وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو متوازن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کرنے کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں۔

آج (پیر)قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث سمیٹتے ہوئے انہوں نے بجٹ تجاویز پر کی گئی نظرثانی کو اجاگر کیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے بوجھ سے بخوبی واقف ہے اس لیے انہیں ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ درآمدی سولر پینلز پر سیلز ٹیکس کی شرح 18 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کر دی گئی ہے جبکہ ایف بی آر کے اختیارات محدود کر دیئے گئے ہیں تاکہ ان کے غلط استعمال سے بچا جا سکے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کے اخراجات کو کنٹرول کر نے کے علاوہ ٹیکس کے دائرہ کار کو وسعت دے کرمحصولات میں اضافے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

انہوں نے ایوان کو بتایا کہ حکومت ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دے رہی ہے اور ٹیکس نظام میں بہتری لانے کیلئے قوانین وضع کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ درآمدی ٹیکسوں میں کمی سے صنعتوں کیلئے پیداواری لاگت کم ہو گی اورہماری برآمدات بڑھانے میں مدد ملے گی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں