خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ میں تین مختلف حادثات، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی، لوڈر رکشہ الٹنے اور چولہے سے بچی جھلسنے کے واقعات،ریسکیوپاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہطالبان رجیم کی تعلیم دشمن پالیسیوں نے افغانستان کی نئی نسل کا مستقبل تباہی کے دہانے پرپہنچا دیاجھنگ میں دو ٹریفک حادثات، موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 3 افراد زخمی، تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ خاتون جاں بحق،ریسکیوپاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشت گردی، منشیات اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقوزیراعظم کی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی دستیابی اور ٹیکنالوجی تک آسان رسائی یقینی بنانے کی ہدایت
معیشت

وزیراعظم کی کیش لیس معیشت کےفروغ کیلئےڈیجیٹل لین دین کوآسان بنانےکی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس معیشت کے حوالے سے اجلاس آج (پیر) اسلام آبادمیں ہوا۔ وزیراعظم نے کیش لیس نظام کو فروغ دینے کیلئے ڈیجیٹل لین دین کو عوام کیلئے…

وزیراعظم کی کیش لیس معیشت کےفروغ کیلئےڈیجیٹل لین دین کوآسان بنانےکی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس معیشت کے حوالے سے اجلاس آج (پیر) اسلام آبادمیں ہوا۔

وزیراعظم نے کیش لیس نظام کو فروغ دینے کیلئے ڈیجیٹل لین دین کو عوام کیلئے کیش کی نسبت آسان بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے ادائیگیوں کے ڈیجیٹل نظام راست کو وفاق سمیت تمام صوبوں میں قائم کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

وزیراعظم نے کہا کہ معیشت میں شفافیت لانے کے لیے ڈیجیٹل لین دین کا نظام قائم کرنا انتہائی اہم ہے،پوری دنیا میں ترقی یافتہ ممالک اور کامیاب معیشتوں میں کیش لیس نظام کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ لین دین اور ادائیگیوں کے ڈیجیٹل نظام کے قیام کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال عمل میں لایا جائے، بینکاری نظام کے تحت گردش کرنے والی رقوم کو حکومتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم نے سرکاری اور نجی شعبوں کے مابین لین دین کو کیش لیس بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں کیش لیس نظام کے قیام کیلئے اقدامات کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم کوبریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی قائم کی جا چکی ہے اور اس کے تحت ملکی معیشت کو کیش لیس بنانے پر کام جاری ہے،ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کمیٹی وفاقی وزارت آئی ٹی کی قیادت میں کام کرے گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سمارٹ اسلام آباد پائلٹ منصوبے کے تحت وزارت آئی ٹی اسلام آباد کو پاکستان کا پہلا کیش لیس شہر بنانے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں