728 x 90

پسند کی شادی کرنے پر اغواء ہونے والا نوجوان پولیس نے بازیاب کروالیاملزمان گرفتار

پسند کی شادی کرنے پر اغواء ہونے والا نوجوان پولیس نے بازیاب کروالیاملزمان گرفتار

تھانہ قادرپور کے علاقہ سے نوجوان کے اغواء کا سنجیدہ معاملہ سامنے آیا، جس پر پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مغوی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔تفصیلات کے مطابق شہری زاہد عباس کو پسند کی شادی کرنے پر اسلحہ کے زور پر کوٹ عیسیٰ شاہ سے اغواء کیا گیا تھا۔ اطلاع

تھانہ قادرپور کے علاقہ سے نوجوان کے اغواء کا سنجیدہ معاملہ سامنے آیا، جس پر پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مغوی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔تفصیلات کے مطابق شہری زاہد عباس کو پسند کی شادی کرنے پر اسلحہ کے زور پر کوٹ عیسیٰ شاہ سے اغواء کیا گیا تھا۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ قادرپور میں اغواء کا مقدمہ فوری طور پر درج کیا گیا۔ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی ہدایت پر جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چار مرکزی ملزمان امجد عباس، عمردراز، تصور عباس اور محمد رضوان کو جڑانوالہ سے گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے اغواء میں استعمال ہونے والے دو عدد پسٹل بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، تمام حقائق کی روشنی میں ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos