728 x 90

پائیدار ترقی کے لیے آبادی اور آب و ہوا پر فوری توجہ کی ضرورت: محمد اورنگزیب

پائیدار ترقی کے لیے آبادی اور آب و ہوا پر فوری توجہ کی ضرورت: محمد اورنگزیب

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آبادی اور آب و ہوا کے دو بڑے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ پائیدار اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔ آج اسلام آباد میں عالمی یوم آبادی کے سلسلے میں وزارت قومی صحت کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آبادی اور آب و ہوا کے دو بڑے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ پائیدار اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔

آج اسلام آباد میں عالمی یوم آبادی کے سلسلے میں وزارت قومی صحت کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آبادی میں اضافے کو کنٹرول کرنے کیلئے ایک جامع طریقہ کار پر زور دیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی بینک کے ساتھ دس سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی فنڈنگ کا ایک تہائی آبادی سے متعلق اقدامات کے لیے مختص کیا جائے گا۔

اس موقع پر اپنے ریمارکس میں وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ آبادی ہمارے فائیو ایز فریم ورک کا حصہ ہے اور وفاقی حکومت اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز مصطفی کمال نے موجودہ وسائل پر بڑھتی ہوئی آبادی کے بوجھ کا ذکر کرتے ہوئے اس سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور دیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos