728 x 90

پاکستان کی عالمی برادری کو ثقافتی ورثے کے فروغ کیلئے سرمایہ کاری کی دعوت

پاکستان کی عالمی برادری کو ثقافتی ورثے کے فروغ کیلئے سرمایہ کاری کی دعوت

پاکستان نے عالمی برادری کو ملک میں ثقافتی تبادلوں اور ورثے اور پائیدار سیاحت کے فروغ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ یہ دعوت ثقافت اور قومی ورثے کے وزیرمملکت حذیفہ رحمان نے بیجنگ میں عالمی تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے پہلے وزارتی اجلاس میں خطاب کے دوران دی۔ اس موقع پر خطاب کرتے

پاکستان نے عالمی برادری کو ملک میں ثقافتی تبادلوں اور ورثے اور پائیدار سیاحت کے فروغ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

یہ دعوت ثقافت اور قومی ورثے کے وزیرمملکت حذیفہ رحمان نے بیجنگ میں عالمی تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے پہلے وزارتی اجلاس میں خطاب کے دوران دی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے وادی سندھ اور گندھارا تہذیب سے بدھ مت کے سلسلے اور صوفی کلچر تک پاکستان کے تہذیبی ورثے کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان قدیم تہذیبوں کی سرزمین ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مشترکہ ثقافتی ورثے کے تحفظ اور اسے اجاگر کرنے میں پاکستان کی کوششوں کا ساتھ دے۔

کانفرنس میں ایک سو چالیس ممالک اور خطوں سے چھ سو سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos