728 x 90

معیشت کے تمام شعبو ں میں ٹیکس وصولیوں کانظام سادہ بنایا جارہا ہے،وزیر خزانہ

معیشت کے تمام شعبو ں میں ٹیکس وصولیوں کانظام سادہ بنایا جارہا ہے،وزیر خزانہ

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث قومی معیشت مستحکم ہوگئی ہے ۔ انہوں نے آج کراچی میں اوورسیز انویسٹر ز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیراہتمام ایک تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ معیشت کے تمام اشاریے مثبت رجحان ظاہر کررہے ہیں

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث قومی معیشت مستحکم ہوگئی ہے ۔

انہوں نے آج کراچی میں اوورسیز انویسٹر ز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیراہتمام ایک تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ معیشت کے تمام اشاریے مثبت رجحان ظاہر کررہے ہیں ۔

انہوں نے پاکستان سٹاک ایکس چینج میں تیزی کے رجحان کو قومی معیشت کیلئے حوصلہ افزا ء اور مثبت قراردیا ۔

انہوں نے کہاکہ معیشت کے تمام شعبو ں میں ٹیکس وصولیوں کانظام سادہ بنایا جارہا ہے تاکہ ٹیکس محصولات میں اضافہ کیا جائے اور بے ضابطگیوں کا خاتمہ کیاجاسکے۔

محمد اورنگزیب نے کہاکہ تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس گوشواروں کافارم آسان بنادیاگیا ہے اور اسے ایف بی آر کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیاگیا ہے ۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ چھوٹے تاجروں اور ایس ایم ایز کیلئے ٹیکس گوشوارے جمع کرنے کا نظام بھی مستقبل میں آسان بنایا جائے گا ۔

محمد اورنگزیب نے کہاکہ بنکاری کے شعبے میں بھی اصلاحات کی جارہی ہیں اورملک میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی مالی  معاونت بڑھائی جارہی ہے ۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos