بحری امور کے وزیر محمد جنید انور چوہدری نے کورنگی فش ہاربر کراچی میں جدید آبی حیات پارک کے قیام کا اعلان کیاہے جس پر لاگت کا تخمینہ تین ارب روپے لگایا گیا ہے۔ انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام پائیدار سمندری فارمنگ اور بنیادی
بحری امور کے وزیر محمد جنید انور چوہدری نے کورنگی فش ہاربر کراچی میں جدید آبی حیات پارک کے قیام کا اعلان کیاہے جس پر لاگت کا تخمینہ تین ارب روپے لگایا گیا ہے۔
انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام پائیدار سمندری فارمنگ اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ذریعے پاکستان کی بحری معیشت کو فروغ دینے کا حصہ ہے۔
انہوں نے کورنگی فش ہاربر اتھارٹی کو دس دن میں منصوبے پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے بلوچستان میں بھی اس ماڈل کو وسعت دینے کی تجویز دی جہاں غیر استعمال شدہ ساحلی وسائل موجود ہیں۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *