وزیر اعظم شہباز شریف نے سٹینڈر اینڈ پورگلوبل ریٹنگز کی طرف سے پاکستان کی مالیاتی درجہ بندی میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مالیاتی ساکھ میں بہتری سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کی معیشت تیزی سے استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا
وزیر اعظم شہباز شریف نے سٹینڈر اینڈ پورگلوبل ریٹنگز کی طرف سے پاکستان کی مالیاتی درجہ بندی میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مالیاتی ساکھ میں بہتری سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کی معیشت تیزی سے استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مالیاتی درجہ بندی میں بہتری سے پاکستان کو سرمائے کی عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے اور بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس کامیابی سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بڑھے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ درجہ بندی کے عالمی اداروں سمیت مختلف بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں کا اعتراف کیا ہے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *