728 x 90

وزیراعظم کا جی ڈی پی میں ٹیکس کلیکشن کے تناسب میں اضافے پر اظہار اطمینان

وزیراعظم کا جی ڈی پی میں ٹیکس کلیکشن کے تناسب میں اضافے پر اظہار اطمینان

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی حکومت کی طرف سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں کی گئی اصلاحات کے نتیجے میں جی ڈی پی میں ٹیکس کلیکشن کے تناسب میں اضافے کو اطمینان بخش قرار دیا ہے۔ آج (منگل) فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں مجوزہ اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی حکومت کی طرف سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں کی گئی اصلاحات کے نتیجے میں جی ڈی پی میں ٹیکس کلیکشن کے تناسب میں اضافے کو اطمینان بخش قرار دیا ہے۔

آج (منگل) فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں مجوزہ اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اصلاحات کی راہ میں سرخ فیتے اور ادارہ جاتی رکاوٹیں ختم کر کے اصلاحات کے مستقل نفاذ کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کسٹم کلیئرنس میں اصلاحات کے ملک بھر میں یکساں اور موثر نفاذ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کسٹمز کلیئرنس کے اصلاحاتی ایجنڈے میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے ادارہ جاتی امور نمٹنانے میں وقت کی بچت ہوگی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos