728 x 90

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے،بلال اظہرکیانی

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے،بلال اظہرکیانی

امور خزانہ کے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بیس ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔ انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سٹیٹ بینک میں پندرہ ارب ڈالر موجود ہیں جبکہ نجی بینکوں کے پاس ساڑھے

امور خزانہ کے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بیس ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سٹیٹ بینک میں پندرہ ارب ڈالر موجود ہیں جبکہ نجی بینکوں کے پاس ساڑھے پانچ ارب ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر اقتصادی استحکام میں خاطرخواہ پیشرفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کے لئے ٹیرف اصلاحات سمیت موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت معیشت کو ڈیجیٹلائز کرنے پر توجہ مرکوزکررہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ محصولات کی وصولی بڑھانے کیلئے ایف بی آر میں اصلاحات کی جارہی ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos