خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
چناب کالج جھنگ کے استاد پر تشدد، پرنسپل کی متاثرہ استاد سے ملاقات، مکمل تعاون اور انصاف کی یقین دہانیسائنس اور امن کا عالمی ہفتہ شروع ہوگیاوزیراعلیٰ پنجاب نے جہلم کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں کیتھ لیب کا افتتاح کر دیاپاکستان کو اکتوبر میں 3 ارب 90 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر موصولریلوے کا جدید نیٹ ورک قومی اقتصادی سالمیت اور علاقائی روابط کے لیے ناگزیر ہے، اسحاق ڈارانڈر 19 ایشیا کپ کا پہلا سیمی فائنل کل پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گاراولپنڈی ٹیسٹ: تیسرے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا کے 404 رنز، 4 کھلاڑی آؤٹغزہ پر اسرائیلی حملوں میں پانچ فلسطینی شہید ، دوبچوں ،بے گھر خاتون سمیت چودہ افراد زخمی
معیشت

کاروبار میں آسانی،سرمایہ کاری کا فروغ:وزیراعظم کا کاروباری سہولت مرکز کا افتتاح

وزیراعظم شہبازشریف نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ملک میں کاروبار میں آسانی کے فروغ اور  سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے اپنی نوعیت کے پہلے کاروبار سہولت مرکز کا افتتاح کیا۔ سرمایہ…

کاروبار میں آسانی،سرمایہ کاری کا فروغ:وزیراعظم کا کاروباری سہولت مرکز کا افتتاح

وزیراعظم شہبازشریف نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ملک میں کاروبار میں آسانی کے فروغ اور  سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے اپنی نوعیت کے پہلے کاروبار سہولت مرکز کا افتتاح کیا۔

سرمایہ کاری بورڈ کا قائم کردہ یہ مرکز ریگولیٹری تقاضوں پررہنمائی اور کاروبار کے اندراج ، لائسنسنگ اور اجازت ناموں میں سہولت سمیت وسیع خدمات کی فراہمی کے ذریعے کاروباری برادری کو سہولت فراہم کرے گا۔

یہ مرکز ایک مقام پر خدمات فراہم کرنے کے علاوہ کاروباری اور حکومتی اداروں کے درمیان موثر روابط میں سہولت دینے اور رکاوٹیں کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

وزیراعظم کو سرمایہ کاروں کی رہنمائی ، خصوصی اقتصادی زونز کیلئے درخواستیں ، لائسنسنگ اور ادائیگی کے طریقہ کار کے نظام الاوقات میں نمایاں کمی سمیت مرکز کے امور کے بارے میں آگاہ کیاگیا ۔

شہبازشریف نے منصوبے کی تختی کی نقاب کشائی بھی کی اور زوردیاکہ مطلوبہ مقاصد پورے ہونے پراس کا دائرہ پورے ملک تک بڑھایا جائے۔

انہوں نے ملک کے پہلے سہولت مرکز کے قیام پر سرمایہ کاری بورڈ کے وزیر قیصر احمد شیخ ، سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ اور ان کی ٹیم کی تعریف کی ۔

 وزیراعظم نے تمام متعلقہ محکموں پر زوردیاکہ وہ دیگر ملکوں کی طرح سرمایہ کاروں اور دوسرے شعبوں کے لوگوں کو سہولت اور رہنمائی فراہم کرتے ہوئے اس مرکز کو کامیاب بنانے کیلئے اسے موثر طورپر چلائیں ۔

انہوں نے کہا ہمیں بلاتاخیر حقیقی مدد فراہم کرتے ہوئے صارفین کا خوش دلی سے خیرمقدم کرنا چاہیے۔

سرمایہ کاری بورڈ کے وزیر قیصر احمد شیخ نے اپنے خطاب میں مرکز کے قیام کو سرمایہ کاری کی سہولت میں ایک کامیابی قراردیا۔

انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے سرمایہ کاروں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کی غرض سے مطلوبہ طریقہ کار کو مکمل کرنے کیلئے متعدد محکموں کے چکر لگانا پڑتے تھے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں