خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ: اے ڈی سی (انفورسمنٹ) کا مارکیٹ کا دورہ، تجاوزات ختم، دکانداروں کو وارننگجھنگ: ڈی ٹی او مسعود احمد کی شوگر ملز انتظامیہ سے میٹنگ، گنے کی ٹرالیوں پر ریفلیکٹرز اور لائسنس لازمی قرارجھنگ: بھکر روڈ پر ٹرالی الٹنے سے ایک نوجوان جاں بحق، ایک زخمیجھنگ: ڈپٹی کمشنر کی عوامی درخواستوں کی سماعت، فوری ریلیف کی ہدایتجھنگ میں تین مختلف حادثات، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی، لوڈر رکشہ الٹنے اور چولہے سے بچی جھلسنے کے واقعات،ریسکیوپاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ
معیشت

ایشیائی ترقیاتی بینک کی ریکوڈک کیلئے مالیاتی پیکیج کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک نے بلوچستان میں پاکستان کی ریکوڈک تانبے اور سونے کی کان کے مالیاتی پیکیج کی منظور ی دی ہے۔ ایک پریس ریلیز میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے کہا کہ…

ایشیائی ترقیاتی بینک کی ریکوڈک کیلئے مالیاتی پیکیج کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک نے بلوچستان میں پاکستان کی ریکوڈک تانبے اور سونے کی کان کے مالیاتی پیکیج کی منظور ی دی ہے۔

ایک پریس ریلیز میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے کہا کہ بینک کاپیکیج ریکوڈک مائننگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے لئے تیس کروڑ ڈالر تک کے قرضے پر مشتمل ہے جو اس کان کی مالک ہے اور بلوچستان حکومت کے حق ملکیت کے لئے گیارہ کروڑ ڈالر جزوی قرضہ بطور ضمانت کی منظوری دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی امدادپاکستان کی تقدیر بدل دے گی جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور ملک کے مزید مستحکم اور متنوع معاشی طاقت بننے کی راہ ہموار ہوگی۔

اس کان سے دو ہزار اٹھائیس کے آخر میں خالص تانبے کی پیداوار کا آغاز ہوگا اور توقع ہے کہ  کم سے کم سینتیس سال تک کان سے تانبے کی پیداوار جاری رہے گی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں