خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ: اے ڈی سی (انفورسمنٹ) کا مارکیٹ کا دورہ، تجاوزات ختم، دکانداروں کو وارننگجھنگ: ڈی ٹی او مسعود احمد کی شوگر ملز انتظامیہ سے میٹنگ، گنے کی ٹرالیوں پر ریفلیکٹرز اور لائسنس لازمی قرارجھنگ: بھکر روڈ پر ٹرالی الٹنے سے ایک نوجوان جاں بحق، ایک زخمیجھنگ: ڈپٹی کمشنر کی عوامی درخواستوں کی سماعت، فوری ریلیف کی ہدایتجھنگ میں تین مختلف حادثات، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی، لوڈر رکشہ الٹنے اور چولہے سے بچی جھلسنے کے واقعات،ریسکیوپاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ
معیشت

پاکستان،چین کے بی ٹوبی تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور چین نے زراعت‘ صنعت‘ صحت‘ تجارت‘ کان کنی اور معدنیات سمیت متعدد شعبوں میں بی ٹو بی تعاون بڑھانے کے لئے ساڑھے آٹھ ارب ڈالر مالیت کی مفاہمت کی کئی یادداشتوں اور…

پاکستان،چین کے بی ٹوبی تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور چین نے زراعت‘ صنعت‘ صحت‘ تجارت‘ کان کنی اور معدنیات سمیت متعدد شعبوں میں بی ٹو بی تعاون بڑھانے کے لئے ساڑھے آٹھ ارب ڈالر مالیت کی مفاہمت کی کئی یادداشتوں اور مشترکہ منصوبوں پر دستخط کیے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے جمعرات کے روز بیجنگ میں دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسے معاشی ترقی کے لئے لانگ مارچ قرار دیا جو بیجنگ سے شروع ہوکر اسلام آباد پر ختم ہوگا۔

انہوں نے زراعت کو پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے چینی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اس شعبے کی ترقی کے لئے اپنے تجربات اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز کو سی پیک ٹو میں ستون کی حیثیت حاصل ہے اور چینی صنعت کو سستی اور ہنرمند افرادی قوت سے استفادے کے لئے پاکستان منتقل کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ چینی تاجر اس موقع کو چین اور پاکستان کے درمیان مفید شراکت داری میں تبدیل کرسکتے ہیں۔

شہبازشریف نے یقین دلایا کہ پاکستان میں چینی باشندوں کا تحفظ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں