وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سےایکیومن پاکستان کی سی ای او اور کنٹری ہیڈ ڈاکٹر عائشہ خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پرایکیومن کی ٹیم نے وزیرخزانہ کو پاکستان کیلئے نو کروڑ ڈالر مالیات کے ایگریکلچر ریزیلینس فنڈپر پیشرفت سے آگاہ کیا جو زراعت کے شعبے میں موسمیاتی اثرات
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سےایکیومن پاکستان کی سی ای او اور کنٹری ہیڈ ڈاکٹر عائشہ خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد میں ملاقات کی۔
اس موقع پرایکیومن کی ٹیم نے وزیرخزانہ کو پاکستان کیلئے نو کروڑ ڈالر مالیات کے ایگریکلچر ریزیلینس فنڈپر پیشرفت سے آگاہ کیا جو زراعت کے شعبے میں موسمیاتی اثرات سے بچائو کیلئے ایک مخصوص قرض کی سہولت ہے۔
وزیر خزانہ نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی اعتبار سے سب سے زیادہ خطرات سے دوچار ممالک میں شمار کیا جاتا ہے اور اس کی زراعت پر منحصر معیشت کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔
انہوں نے قرضوں کے جدید ماڈلز کی اہمیت پر زور دیا جوموسمیاتی اثرات سے نمٹنے کی صلاحیت پیدا کرنے کیلئے قابل بنانے کے علاوہ خوراک کی حفاظت کو بہتر بنا سکتے ہیں اور دیہی روزگارمیں سہولت فراہم کرسکتے ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *