ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ذیشان اصغر کی تھانہ صدر جھنگ میں کھلی کچہری کا انعقاد ، جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ آر پی او فیصل آباد نے عوامی مسائل کو بغور سنا اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو فوری حل کے احکامات جاری کیے۔کھلی کچہری کے دوران ڈی پی
ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ذیشان اصغر کی تھانہ صدر جھنگ میں کھلی کچہری کا انعقاد ، جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ آر پی او فیصل آباد نے عوامی مسائل کو بغور سنا اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو فوری حل کے احکامات جاری کیے۔کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر آر پی او نے واضح کیا کہ شہریوں کے اعتماد کی بحالی پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے حصول کیلئے شفافیت، میرٹ اور سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔کھلی کچہری کے بعد آر پی او فیصل آباد نے تھانہ صدر جھنگ کی فارمل انسپکشن بھی کی۔ انہوں نے تھانہ ریکارڈ، حوالات اور زیرِ استعمال اسلحہ کا تفصیلی جائزہ لیا اور افسران کو ہدایت دی کہ ہر سطح پر شفافیت اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے۔آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے کہا کہ پولیس فورس شہریوں کے مسائل کے فوری حل اور ان کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔ عوامی شکایات کے فوری ازالے اور انصاف کی بروقت فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *