خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ اور احمد پور سیال میں ٹریفک کے دو حادثات، 5 افراد زخمی، ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دیاسائبر جرائم پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، محسن نقویپاکستان اور ترکیہ کا اقتصادی، تجارتی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، جاری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر زورپاکستان کی لسٹڈ کمپنیوں کے منافع میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 25 فیصد اضافہدو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم اسلام آباد میں جاری ہےبی جے پی حکومت خارجہ محاذ پر مسلسل شکست کے بعد، ٹیکس دہندگان کی رقم سے جعلی تشہیر کرانے میں مصروفتاجکستان نے افغانستان سے منشیات کی سمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام بنا دینائیجیریا میں 13واں پولو ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جاری
جھنگ

ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ذیشان اصغر کی تھانہ صدر جھنگ میں کھلی کچہری

ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ذیشان اصغر کی تھانہ صدر جھنگ میں کھلی کچہری کا انعقاد ، جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ آر پی او فیصل آباد نے عوامی مسائل…

ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ذیشان اصغر کی تھانہ صدر جھنگ میں کھلی کچہری

ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ذیشان اصغر کی تھانہ صدر جھنگ میں کھلی کچہری کا انعقاد ، جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ آر پی او فیصل آباد نے عوامی مسائل کو بغور سنا اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو فوری حل کے احکامات جاری کیے۔کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر آر پی او نے واضح کیا کہ شہریوں کے اعتماد کی بحالی پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے حصول کیلئے شفافیت، میرٹ اور سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔کھلی کچہری کے بعد آر پی او فیصل آباد نے تھانہ صدر جھنگ کی فارمل انسپکشن بھی کی۔ انہوں نے تھانہ ریکارڈ، حوالات اور زیرِ استعمال اسلحہ کا تفصیلی جائزہ لیا اور افسران کو ہدایت دی کہ ہر سطح پر شفافیت اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے۔آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے کہا کہ پولیس فورس شہریوں کے مسائل کے فوری حل اور ان کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔ عوامی شکایات کے فوری ازالے اور انصاف کی بروقت فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں