728 x 90

کاروبار اور بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے حکومت پُرعزم ہے، وزیرِخزانہ

کاروبار اور بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے حکومت پُرعزم ہے، وزیرِخزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرتے ہوئے معاشی استحکام برقرار رکھنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان بزنس کونسل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جاوید قریشی اور چیئرپرسن ڈاکٹر زیلف منیر کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرتے ہوئے معاشی استحکام برقرار رکھنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان بزنس کونسل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جاوید قریشی اور چیئرپرسن ڈاکٹر زیلف منیر کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی تجارت کو مزید فروغ دینے اور بیرونی تجارت کے مواقع بڑھانے کیلئے بندرگاہوں، سڑکوں اور ریل کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے کی اہمیت سے پوری طرح آگاہ ہے۔

انہوں نے سیلاب کی جاری صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے حکومت کی امدادی کوششوں، بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور دوہزاربیس کے سیلاب سے سیکھتے ہوئے ضرورت پر مبنی جائزوں سے آگاہ کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos