وزیر تجارت جام کمال خان نے یقین ظاہر کیا ہے کہ پاکستان اور ایران علاقائی معیشت کو باہمی تعاون کے ذریعے نئی بلندیوں پر لے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار تہران میں پاک ایران بزنس فورم میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جمال کمال خان نے مثالی مہمان نوازی پر ایران کی
وزیر تجارت جام کمال خان نے یقین ظاہر کیا ہے کہ پاکستان اور ایران علاقائی معیشت کو باہمی تعاون کے ذریعے نئی بلندیوں پر لے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار تہران میں پاک ایران بزنس فورم میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
جمال کمال خان نے مثالی مہمان نوازی پر ایران کی شاہراہوں اور شہری ترقی کی وزیر فرزانہ صادق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی منڈیوں کے فعال ہونے سے دونوں ملکوں کے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔
وفاقی وزیر نے ایرانی کمپنیوں کو نومبر میں ہونے والی پاکستان ایگریکلچر ایکسپو میں شرکت کی خصوصی دعوت دی۔
اپنے کلمات میں ایرانی وزیر فرزانہ صادق نے کہا کہ پاکستان اور ایران کی معیشتیں مل کر علاقائی ترقی کا مرکز بن سکتی ہیں۔
دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ اقتصادی زونز کے قیام، زرعی شعبے میں تعاون بڑھانے اور تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *