پاکستان اور قازقستان نے براہ راست پروازوں، فاسٹ ٹریک کاروباری ویزوں اور مشترکہ بزنس فورمز کے ذریعے روابط اور تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے قازقستان کے سفیریرژان کیستافن اور وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات کے دوران ہوا۔ فریقین نے پاکستان اور قازقستان کے درمیان براہ
پاکستان اور قازقستان نے براہ راست پروازوں، فاسٹ ٹریک کاروباری ویزوں اور مشترکہ بزنس فورمز کے ذریعے روابط اور تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے قازقستان کے سفیریرژان کیستافن اور وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات کے دوران ہوا۔
فریقین نے پاکستان اور قازقستان کے درمیان براہ راست پروازوں کے آغاز، کاروباری برادری کیلئے سہولیات کی فراہمی اور دونوں برادر ممالک کے ایوان ہائے صنعت وتجارت کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
یرژان کیستافن نے لاہور میں بزنس فورم کے انعقادکے منصوبے کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کے بڑے شہروں میں مشترکہ کاروباری اجلاس کی میزبانی پر اتفاق کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *