وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے آج ایوان کو آگاہ کیا کہ حکومت ملک میں الیکٹرک گاڑیوں (EV) کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے جامع اور مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ حکومت نے اس سلسلے میں “نیو انرجی وہیکل پالیسی 2025-30”
وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے آج ایوان کو آگاہ کیا کہ حکومت ملک میں الیکٹرک گاڑیوں (EV) کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے جامع اور مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ حکومت نے اس سلسلے میں “نیو انرجی وہیکل پالیسی 2025-30” کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی عوامی سطح پر الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے مالی معاونت اور سبسڈی سمیت مختلف ڈیمانڈ سائیڈ انسینٹو متعارف کروا رہی ہے، جو بالخصوص دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں کے لیے پاکستان ایکسیلیریٹڈ وہیکل الیکٹریفکیشن اسکیم (PAVE) کے تحت فراہم کی جائیں گی۔
بلال کیانی نے بتایا کہ حکومت نے موجودہ مالی سال میں اس اسکیم کے لیے 9 ارب روپے مختص کیے ہیں، جس کے تحت 1,16,000 الیکٹرک بائیکس اور 3,000 الیکٹرک رکشے/لوڈرز کو سبسڈی دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی پالیسی کے تحت 2030 تک ملک بھر میں 3,000 چارِجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، تاکہ پائیدار اور ماحولیاتی طور پر محفوظ ٹرانسپورٹیشن نظام کی بنیاد رکھی جا سکے۔
بلال اظہر کیانی نے یقین دلایا کہ حکومت کا مقصد نہ صرف توانائی کے متبادل ذرائع کو فروغ دینا ہے بلکہ عوام کے لیے سفری سہولیات کو جدید، سستی اور ماحول دوست بنانا بھی ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *