سہیل خان آفریدی 90 ووٹ لے کر خیبر پختونخواہ اسمبلی کے وزیر اعلیٰ منخب ہوگئے لیکن گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے ان سے حلف لینے سے انکار کردیا، گورنر کے حلف سے انکار کے بعد سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے ہائی کورٹ رجوع کرنے عندیہ دیا ہے، ایوان سے
سہیل خان آفریدی 90 ووٹ لے کر خیبر پختونخواہ اسمبلی کے وزیر اعلیٰ منخب ہوگئے لیکن گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے ان سے حلف لینے سے انکار کردیا، گورنر کے حلف سے انکار کے بعد سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے ہائی کورٹ رجوع کرنے عندیہ دیا ہے، ایوان سے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد سہیل خان آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں سب سے پہلے پاکستانی ہوں،میں پختون ہوں اور میں فخر کرتا ہوں کہ میں قبائلی ہوں۔ مجھے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ میرے نام کے ساتھ آفریدی ہونے کی وجہ سے جس دن میں وزیراعلی کے لیے نامزد ہوا پریس کانفرنسز کی گئیں، یہ ان قبائیلیوں کی تزلیل کی گئی ۔یہ سمجھتے ہیں کہ قبائل صرف مرنے کے لیے، پیچھے رہنے کے لیے ہیں یہ کبھی مین سٹریم میں نہیں آ سکتے،ان کے حقوق ان کے وسائل پر انہوں نے قبضہ رکھنا ہے اس ذہنیت سے اٹھتر سال سے قبائل کا حشر نشر کررکھا ہے۔
میرا لیڈر صرف پاکستان کا نہیں دنیا کا مقبول ترین لیڈر ہے،اس نے دیکھا میرے قبائل پیچھے رہ گئے اس لیے مجھے نامزد کیا، اس پر میں اور پورے قبائل عمران خان کا جتنا شکریہ ادا کریں کم ہے اور آپ نے دیکھا نامزدگی کے بعد پورے قبائل میں جشن کا سماں تھا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *