728 x 90

عوام نے تحریک لبیک پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کی احتجاج کی کال کومسترد کر دیا، وزیر اطلاعات

عوام نے تحریک لبیک پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کی احتجاج کی کال کومسترد کر دیا، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ قوم نے تحریک لبیک پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کی احتجاجی کال کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ جمعہ کے روز اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح اس بار بھی ایسے بے مقصد احتجاج کو کوئی

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ قوم نے تحریک لبیک پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کی احتجاجی کال کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

جمعہ کے روز اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح اس بار بھی ایسے بے مقصد احتجاج کو کوئی پذیرائی حاصل نہیں ہوئی اور عوام نے معمولاتِ زندگی جاری رکھ کر سیاسی شعور کا مظاہرہ کیا۔

عطا اللہ تارڑ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ملک بھر میں روزمرہ کی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت افغان مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام متعلقہ اداروں اور صوبوں کے نمائندگان شریک ہوئے۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی، تاہم خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ ان کی نمائندگی مزمل اسلم نے کی۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی امن و امان کی صورتحال کے تناظر میں وزیر اعلیٰ کی براہ راست موجودگی انتہائی اہم تھی اور ان کی غیر حاضری باعث تشویش ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے حکومت کی خارجہ پالیسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دانشمندانہ فیصلوں کی بدولت پاکستانی پاسپورٹ کی ساکھ میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہر عالمی فورم پر غزہ اور فلسطین کے حق میں آواز بلند کی ہے، جو پاکستان کے اصولی مؤقف کا مظہر ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos