728 x 90

پاکستان کا گوشت برآمدات کو عالمی منڈیوں تک وسعت دینے کا عزم

وزیرتجارت جام کمال خان نے پاکستانی گوشت کی برآمد کو وسعت دینے اور ملائیشیا سمیت انتہائی اہم بین الاقوامی منڈیوں تک اس کی وسیع تر رسائی یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ وہ اسلام آباد میں گوشت کے شعبے میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعاون کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے

وزیرتجارت جام کمال خان نے پاکستانی گوشت کی برآمد کو وسعت دینے اور ملائیشیا سمیت انتہائی اہم بین الاقوامی منڈیوں تک اس کی وسیع تر رسائی یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

وہ اسلام آباد میں گوشت کے شعبے میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعاون کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

اجلاس میں ملائیشیا کیلئے پاکستانی گوشت کی برآمد بڑھانے اور اس شعبے کیلئے جامع پالیسی پر مبنی لائحہ عمل وضع کرنے پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی گوشت کی صنعت ملائیشیا سے استفادہ کرسکتی ہے تاہم اس مقصد کیلئے ملک کو قیمتوں میں مسابقت کے مسئلے سے موثر انداز میں نمٹتے ہوئے قواعدوضوابط پر عملدآمد اور رسد میں تسلسل کو یقینی بنانا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پالسیی میں صوبائی حکومتوں اور نجی شعبے کے اشتراک عمل سے امراض پر قابو پانے، حلال سرٹیفیکیشن اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری پر توجہ مرکوز کی جائیگی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos