728 x 90

ضلع میں جاری حکومتی اقدامات اور پالیسیوں پر بھرپور انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے،ڈپٹی کمشنر

ضلع میں جاری حکومتی اقدامات اور پالیسیوں پر بھرپور انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے،ڈپٹی کمشنر

زیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع میں جاری حکومتی اقدامات اور پالیسیوں پر بھرپور انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرکی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پیرا فورس ،

زیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع میں جاری حکومتی اقدامات اور پالیسیوں پر بھرپور انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرکی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پیرا فورس ، پرائس مجسٹریٹس، انسداد سموگ، انسداد ڈینگی، وال چاکنگ، ریڑھی بازاروں کے قیام اور تزئین و آرائش،تجاوزات کے خاتمہ، ضلع میں جاری ترقیاتی اسکیموں پر کام کی پیشرفت سمیت میونسپل کمیٹی جھنگ کے افسران سے جاری سیوریج و تزین و آرائش کی اسکیموں بارے تفصیلی بریفنگ لی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کیں کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و دیگر متعلقہ افسران جاری ترقیاتی اسکیموں کے فوری وزٹ کرکے اپڈیٹ کریں ۔ پرائس مجسٹریٹس اپنے روزانہ کے فیلڈ وزٹس میں سروسز کو بہتر بنائیں۔انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں، سرکاری عمارات ، دیواروں، اور عوامی مقامات پر وال چاکنگ کرنا قانوناً جرم ہے ،لہٰذا وال چاکنگ کی ذریعے دیواروں کی خوبصورتی متاثر کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

اس ضمن میں شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مل کر ایک صاف اور خوبصورت شہر تشکیل دیں ۔ انسداد سموگ مہم پر عملدرآمد یقینی بنانے کےلئے ضلع کو نسل کی جانب سے شاہراہوں پر پانی کا چھڑکاوروزانہ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے جبکہ پیرافورس شاہراہوں اور بازاروں میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں تیزی لائیں ۔واسا جھنگ کی جانب سے شہر بھر میں مختلف مقامات پر مین بولز کی صفائی کا عمل جاری رکھا جائیگا۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے چینی کا ریٹ 179 روپے مقرر ہے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ریٹ پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے مارکیٹس میں موجود رہیں ۔زائد نرخوں پر فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ اس ضمن میں شہری شکایات کی صورت میں ضلعی کنٹرول روم نمبر0479330005 پر اطلاع دیں.

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos