خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
وزیراعلیٰ پنجاب نے خوشحال دیہات پروگرام کے لیے 24 ارب روپے کی منظوری دے دیسکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آٹھ دہشت گرد ہلاک کر دیےپاکستان ریلوے نے آمدن میں تاریخی 100 ارب روپے کا سنگ میل عبور کر لیا: حنیف عباسیامریکی حکام کی پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکتنائیجیریا میں 13ویں پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستانی ٹیم کی شاندار فتوحات کا سلسلہ جاریبھارت نے مسقط میں پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیاپاکستانی ادویات قبضے میں لینے ، انہیں جلانے کی کوشش پر افغانستان میں احتجاج شروع ہوگیاسترہ ممالک کی ناصر میڈیکل کمپلیکس پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
معیشت

پاکستان،چین کے ڈیجیٹل تعاون مضبوط بنانے کیلئےمفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور چین نے مفاہمت کی چوبیس یادداشتوں پر دستخط کے ذریعے اپنے تکنیکی تعاون کو وسعت دی ہے جس کا مقصد آئی ٹی تعاون پر مشترکہ ورکنگ گروپ کے تحت ڈیجیٹل تعاون کو…

پاکستان،چین کے ڈیجیٹل تعاون مضبوط بنانے کیلئےمفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور چین نے مفاہمت کی چوبیس یادداشتوں پر دستخط کے ذریعے اپنے تکنیکی تعاون کو وسعت دی ہے جس کا مقصد آئی ٹی تعاون پر مشترکہ ورکنگ گروپ کے تحت ڈیجیٹل تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

بیجنگ میں دستخط کی گئیں مفاہمت کی یادداشتوں میں ایک حکومت سے حکومت، سات حکومت سے کاروبار اور سولہ بزنس ٹو بزنس کے معاہدے شامل ہیں۔

اس اقدام میں آئی ٹی صنعت میں تعاون کو بڑھانے کیلئے ایک اختراعی اور عملی ڈیجیٹل کوریڈور تیار کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

ڈیجیٹل کوریڈورکامقصد پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنیوں کیلئے نئی راہیں کھولنا اور آئی سی ٹی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں تعاون کو بڑھانا ہے۔

وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام تین لاکھ تک پاکستانی نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت دینے، اے آئی کوفروغ دینے اور آئی ٹی کی برآمدات اور ڈیجیٹل صلاحیت کو بڑھانے کیلئے متعدد بین الاقوامی تعاون پر عمل پیرا ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں