ایس آئی ایف سی کی جامع سفارتی اور معاشی حکمتِ عملی کے مثبت ثمرات سامنے آ رہے ہیں، جس کے نتیجے میں پاکستان عالمی سطح پر اسٹریٹجک شراکت داروں میں شامل ہو رہا ہے۔ برازیل کے ساتھ زرعی اور لائیوسٹاک شعبے میں تعاون کے حوالے سے نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، جس سے پاکستان کا
ایس آئی ایف سی کی جامع سفارتی اور معاشی حکمتِ عملی کے مثبت ثمرات سامنے آ رہے ہیں، جس کے نتیجے میں پاکستان عالمی سطح پر اسٹریٹجک شراکت داروں میں شامل ہو رہا ہے۔
برازیل کے ساتھ زرعی اور لائیوسٹاک شعبے میں تعاون کے حوالے سے نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، جس سے پاکستان کا لائیوسٹاک سیکٹر ایک نئے ترقیاتی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔
وفاقی وزیرِ قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور برازیل کے سفیر کے درمیان اعلی سطحی ملاقات میں دو طرفہ تعاون پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں پاکستان اور برازیل نے لائیوسٹاک، ڈیری اور گوشت کی صنعت میں شراکت داری کو نئی وسعت دینے اور تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
ملاقات کے دوران گوشت پروسیسنگ، فیڈ لاٹ فیٹننگ اور ٹریس ایبلٹی سسٹم کی بہتری کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام پر غور کیا گیا۔ ڈیری شعبے کی جدید کاری کے لیے برازیل کی اعلی جینیٹکس اور جدید ٹیکنالوجی پاکستان میں متعارف کرانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
دونوں ممالک کے درمیان ماہرین کے تبادلے، تربیتی پروگرامز اور پاکستانی پروفیشنلز کی برازیل میں اعلی سطحی تربیت پر بھی باہمی اتفاق رائے ہوا۔
ماہرین کے مطابق لائیوسٹاک اور ڈیری اصلاحات نہ صرف غذائی تحفظ کو مستحکم کریں گی بلکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ پاکستان کی برآمدات کو بھی فروغ دیں گی۔ برازیل کے ساتھ شراکت داری سے گوشت اور ڈیری مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
ایس آئی ایف سی کی فعال کاوشیں لائیوسٹاک اور میٹ سیکٹر کو عالمی سطح پر نئی شناخت، مسابقتی قوت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد سے ہمکنار کر رہی ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *