پاکستان ریلوے نے رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں مال برداری کے شعبے میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سترہ ارب روپے سے زائد کی ریکارڈ آمدن حاصل کی ہے۔ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے انتظامیہ کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہاکہ موجودہ صورتحال برقرارہی تو مال برداری سے ہونے والی
پاکستان ریلوے نے رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں مال برداری کے شعبے میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سترہ ارب روپے سے زائد کی ریکارڈ آمدن حاصل کی ہے۔
وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے انتظامیہ کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہاکہ موجودہ صورتحال برقرارہی تو مال برداری سے ہونے والی آمدن مالی سال کے اختتام تک اڑتیس ارب روپے سے تجاوز کرنے کی توقع ہے ۔
انہوں نے کہاکہ محفوظ’ آرام دہ اور جدید سہولیات کے ساتھ سفر کیلئے اس سال کے آخر تک تمام ٹرینوں کو بہتر بنایا جائے گا ۔
انہوں نے کہا ریلوے کو مالی طورپر مستحکم ‘ مسافردوست’ محفوظ اورجدید ادارہ بنانے کیلئے اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری رہے گا ۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *