خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ میں تین مختلف حادثات، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی، لوڈر رکشہ الٹنے اور چولہے سے بچی جھلسنے کے واقعات،ریسکیوپاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہطالبان رجیم کی تعلیم دشمن پالیسیوں نے افغانستان کی نئی نسل کا مستقبل تباہی کے دہانے پرپہنچا دیاجھنگ میں دو ٹریفک حادثات، موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 3 افراد زخمی، تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ خاتون جاں بحق،ریسکیوپاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشت گردی، منشیات اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقوزیراعظم کی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی دستیابی اور ٹیکنالوجی تک آسان رسائی یقینی بنانے کی ہدایت
جھنگ

فیسکو کے اثاثے 321 ارب روپے ہیں جبکہ فیسکو کی نجکاری کا تخمینہ 300 ارب روپے لگایا گیا ہے جو ایک سوالیہ نشان ہے،سرفراز احمد ہندل

فیسکو کی مجوزہ نجکاری کے خلاف آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین نے پریس کلب کے باہر احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کانفرنس کی۔ ریلی کی قیادت یونین کے ریجنل چیئرمین سرفراز ہندل…

فیسکو کے اثاثے 321 ارب روپے ہیں جبکہ فیسکو کی نجکاری کا تخمینہ 300 ارب روپے لگایا گیا ہے جو ایک سوالیہ نشان ہے،سرفراز احمد ہندل

فیسکو کی مجوزہ نجکاری کے خلاف آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین نے پریس کلب کے باہر احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کانفرنس کی۔ ریلی کی قیادت یونین کے ریجنل چیئرمین سرفراز ہندل نے کی جبکہ اس موقع پر صفدر نواز ڈب، حافظ عبدالقیوم، اقبال انجم، نو بہار نول، شفیق گجر، میاں اکبر و دیگر عہدیداروں اور ملازمین نے بھر پور شرکت کی احتجاجی ریلی اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل چیئرمین سرفراز احمد ہندل اور دیگر مقررین نے کہا کہ فیسکیو سونے کی چڑیا ہے جس کے اثاثے 321 ارب روپے ہیں جبکہ فیسکیو کی نجکاری کا تخمینہ 300 ارب روپے لگایا گیا ہے جو ایک سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فیسکو کے اثاثہ جات کا جو تخمینہ لگایا گیا ہے نیب اس کی انکوائری کرئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت واپڈا میں 9 سال سے بھرتیوں پر پابندی کا خاتمہ کرئے۔ لائن سٹاف کی بھرتی کر کے موجودہ سٹاف پر کام کا بوجھ کم کیا جائے۔ واپڈا ملازمین کے دوران ڈیوٹی بڑھتے ہوئے جان لیوا حادثات کو روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں راولپنڈی اور ملتان کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا تجربہ ناکام ہوا۔ حکومت آئی ایم ایف کا مطالبہ ماننے کی بجائے وسیع قومی مفاد میں بجلی کی منافع بخش کمپنیوں کی نجکاری باز رہے۔ اگر حکومت سے بجلی کمپنیاں نہیں چل رہیں تو حکومت یہ کمپنیاں افسران اور آفیشلز ملازمین کے حوالے کر دے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ان کے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں