728 x 90

اوورسیزپاکستانیوں کی ترسیلات زر ریکارڈ 3ارب 60کروڑ ڈالرتک پہنچ گئیں

اوورسیزپاکستانیوں کی ترسیلات زر ریکارڈ 3ارب 60کروڑ ڈالرتک پہنچ گئیں

گزشتہ ماہ ملکی ترسیلات زر 13فیصد اضافے کے ساتھ ریکارڈ 3 ارب60 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔ اس سے مالی سال2026 کی پہلی ششماہی میں مجموعی طور پر ترسیلات زر اُنیس ارب ستر کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں اکتالیس فیصد زائد ہیں۔ ملکوں کے حوالے سے ترسیلات

گزشتہ ماہ ملکی ترسیلات زر 13فیصد اضافے کے ساتھ ریکارڈ 3 ارب60 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

اس سے مالی سال2026 کی پہلی ششماہی میں مجموعی طور پر ترسیلات زر اُنیس ارب ستر کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں اکتالیس فیصد زائد ہیں۔

ملکوں کے حوالے سے ترسیلات زر کے ریکارڈ کے مطابق سعودی عرب سے سب سے زیادہ اکیاسی کروڑ تیس لاکھ ڈالر ترسیلات زر، متحدہ عرب امارات سے 72 کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر، برطانیہ سے چھپن کروڑ جبکہ امریکہ سے تیس کروڑ بیس لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھیجی گئیں۔

وزیر خزانہ کے مشیرخرم شہزاد کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ریکارڈ ترسیلات زر اُن کے حکومت پر بھرپور اعتماد کی عکاس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بھرپور شمولیت طویل مدتی استحکام، پائیدار ترقی اور ایک روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos