728 x 90

ایس آئی ایف سی کے اصلاحاتی وژن سے پاکستان ترقیاتی منصوبوں کی راہ پر گامزن

ایس آئی ایف سی کے اصلاحاتی وژن سے پاکستان ترقیاتی منصوبوں کی راہ پر گامزن

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے اصلاحاتی وژن اور سرمایہ دوست حکمتِ عملی کے تحت پاکستان بڑے ترقیاتی منصوبوں کی موثر عمل داری کی راہ پر گامزن ہے۔ ایس آئی ایف سی کے ہمہ جہت فریم ورک اور فعال سہولت کاری کے باعث ملک میں طویل المدتی معاشی منصوبوں کی مثر

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے اصلاحاتی وژن اور سرمایہ دوست حکمتِ عملی کے تحت پاکستان بڑے ترقیاتی منصوبوں کی موثر عمل داری کی راہ پر گامزن ہے۔ ایس آئی ایف سی کے ہمہ جہت فریم ورک اور فعال سہولت کاری کے باعث ملک میں طویل المدتی معاشی منصوبوں کی مثر اور پائیدار تکمیل کی جانب پیش رفت جاری ہے۔

ڈائریکٹر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور کنوینر سی پیک و امورِ چین عامر علی کے مطابق سی پیک فیز ٹو سے متعلق اسٹریٹجک اور اکنامک ڈائیلاگ کا چھٹا دور بیجنگ میں منعقد ہوا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔

عامر علی کا کہنا تھا کہ ماضی میں این او سی اور دیگر قانونی تقاضوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کو متعدد مشکلات کا سامنا رہا۔ ان رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے حکومت نے ایک اہم اقدام کے طور پر خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل قائم کی، جس نے سرمایہ کاری کے عمل کو تیز اور سہل بنایا۔

انہوں نے بتایا کہ سی پیک فیز ون کے دوران شاہراہوں، موٹرویز، قراقرم ہائی وے کی بہتری، گوادر بندرگاہ اور بجلی پیدا کرنے کے متعدد منصوبے مکمل کیے گئے، جن کے نتیجے میں بجلی کی قلت میں نمایاں کمی آئی، صنعتی سرگرمیوں کو استحکام ملا اور ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔

عامر علی کے مطابق سی پیک فیز ٹو میں تعمیراتی منصوبوں کے بجائے صنعتی ترقی، تجارت، زراعت کی جدید کاری، ٹیکنالوجی تعاون اور عوامی روابط کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ ایس آئی ایف سی کی جامع سہولت کاری کے باعث سی پیک فیز ٹو کے خصوصی اقتصادی زونز میں مینوفیکچرنگ، ٹیکسٹائل، آئی ٹی اور قدر افزا صنعتوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گوادر فیز ٹو میں بندرگاہ کے ساتھ ساتھ صنعتی، لاجسٹکس اور شہری ترقی کے منصوبے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، جس سے گوادر علاقائی تجارت کے ایک اہم مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایس آئی ایف سی کی موثر سہولت کاری سی پیک فیز ٹو میں پاکستان کے معاشی اور صنعتی عروج کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کر رہی ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos