728 x 90

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرکی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرکی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرکی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمانہ کارکردگی و جاری منصوبوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی پر غور کیا گیا اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے اقدامات کا

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرکی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمانہ کارکردگی و جاری منصوبوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی پر غور کیا گیا اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے پلس پراجیکٹ کے حوالے سے ریونیو افسران کی کارکردگی بارے بریفنگ لی جبکہ ستھرا پنجاب و پیرا فورس کے افسران کے افسران کو صفائی و تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے دو گورنمنٹ سکولوں کے اساتذہ و طالبات سے تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور تمام افسران کو ہدایات جاری کیں کہ عوامی فلاحی منصوبوں پر تیزی اور شفافیت کے ساتھ عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔اس ضمن میں کسی قسم کی سستی اور غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی۔مزید برآں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمودنے یونین کونسل کی سطح پر تعینات مانیٹرنگ افسران کے ساتھ میٹنگ کی جس میں یونین کو نسل وائز مانیٹرنگ افسران سے صفائی، تجاوزات اور سیوریج مسائل کے حوالے سے تفصیلی فیڈ بیک لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود نے کہا کہ یونین کو نسل وائز گرینڈ صفائی آپریشن، تجاوزات کے خاتمے اور سیوریج مسائل کے مستقل حل کا مشن جاری رکھا جائیگا۔اس ضمن میں یونین کونسل نمبر 87 سے ستھر اپنجاب، واسا، میونسپل کمیٹی اور پیرا فورس کے اشتراک سے گرینڈ صفائی آپریشن کا باقاعدہ آغاز کیا جارہا ہے۔ تجاوزات کے خاتمے ، صفائی اور سیوریج مسائل کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے گا

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos