ڈپٹی کمشنر جھنگ نے پنجاب ٹیچرز یونین (پی ٹی یو) جھنگ کے صدر محمد انور جپہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) جھنگ کے خلاف عائد کیے گئے مختلف مبینہ الزامات کے حوالے سے چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ تعلیم جھنگ سے باضابطہ طور پر رپورٹ طلب کر لی ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب ٹیچرز
ڈپٹی کمشنر جھنگ نے پنجاب ٹیچرز یونین (پی ٹی یو) جھنگ کے صدر محمد انور جپہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) جھنگ کے خلاف عائد کیے گئے مختلف مبینہ الزامات کے حوالے سے چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ تعلیم جھنگ سے باضابطہ طور پر رپورٹ طلب کر لی ۔
ذرائع کے مطابق پنجاب ٹیچرز یونین کی درخواست میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ جھنگ پر غیر اخلاقی گفتگو، مبینہ طور پر “ہیر کی تلاش”، آڈٹ 2025 کے نام پر مبینہ لوٹ مار، مالی کرپشن، سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی، اقربا پروری، ٹھیکیداروں کے لیے دفتر میں مخصوص کمرہ مختص کرنے اور دیگر مبینہ خلافِ ضابطہ اقدامات جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
پنجاب ٹیچرز یونین جھنگ کے صدر محمد انور جپہ اور دیگر عہدیداران نے ڈپٹی کمشنر جھنگ کی جانب سے نوٹس لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر یونین رہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا کہ مبینہ طور پر بد اخلاقی، بد انتظامی، تعلیم دشمن رویے، لوٹ مار اور اختیارات کے ناجائز استعمال جیسے اقدامات نے تعلیمی ماحول کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
یونین کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ جھنگ پر یہ الزامات بھی ہیں کہ وہ ہفتے میں محض تین یا چار دن دفتر تشریف لاتے ہیں، اساتذہ کے ساتھ انتقامی کارروائیاں کرتے ہیں، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ تحصیل جھنگ کے ساتھ مبینہ گٹھ جوڑ کے ذریعے دفاتر کے پُرسکون ماحول کو خراب کر رہے ہیں، جبکہ اساتذہ کی ان سروس پروموشنز میں دانستہ تاخیر اور رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔
مزید یہ کہ سنیارٹی لسٹ میں میرٹ اور سنیارٹی کو نظر انداز کرتے ہوئے من پسند اساتذہ کو اوپر لانے، جونیئر اساتذہ کو سکولوں کا چارج دے کر سینئر اساتذہ کی حق تلفی کرنے، سکولوں میں گروہ بندیاں بنانے، سرکاری عمارت کو ذاتی رہائش کے طور پر استعمال کرنے اور ہاؤس رینٹ الاؤنس نہ کٹوانے جیسے الزامات بھی درخواست کا حصہ ہیں۔
پنجاب ٹیچرز یونین نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ ایلیمنٹری جھنگ کے خلاف ضلع جھنگ کے سینئر، ایماندار اور فرض شناس اساتذہ پر مشتمل سکیل 20، 19 اور 18 کے افسران کا تین رکنی انکوائری پینل تشکیل دیا جائے، تاکہ شفاف تحقیقات کے ذریعے حقائق کو منظر عام پر لایا جا سکے اور غیر اخلاقی اقدامات و کرپشن کا مکمل خاتمہ ممکن ہو۔ط


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *