728 x 90

اقتصادی تعاون تنظیم کا دو روزہ 10 واں وزارتی اجلاس اسلام آباد میں شروع

اقتصادی تعاون تنظیم کا دو روزہ 10 واں وزارتی اجلاس اسلام آباد میں شروع

آفات سے نمٹنے اور آفات کے خطرات کے تدارک کے حوالے سے اقتصادی تعاون تنظیم کا دو روزہ 10 واں وزارتی اجلاس آج(بدھ) کو اسلام آباد میں شروع ہوا۔ اجلاس میں اعلیٰ سطحی علاقائی فورم ای سی کے رکن ممالک کے وزرا اور سینئر حکام کے ساتھ ساتھ ای سی او سیکریٹریٹ،علاقائی و بین الاقوامی

آفات سے نمٹنے اور آفات کے خطرات کے تدارک کے حوالے سے اقتصادی تعاون تنظیم کا دو روزہ 10 واں وزارتی اجلاس آج(بدھ) کو اسلام آباد میں شروع ہوا۔

اجلاس میں اعلیٰ سطحی علاقائی فورم ای سی کے رکن ممالک کے وزرا اور سینئر حکام کے ساتھ ساتھ ای سی او سیکریٹریٹ،علاقائی و بین الاقوامی متعلقہ اداروں کے نمائندگان شرکت کر رہے ہیں۔

اجلاس کا مقصد ای سی او رکن ممالک میں آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اجتماعی کوششوں کو فروغ دینا ہے۔

افتتاحی اجلاس میں میزبان ملک پاکستان کی جانب سے خطے میں آفات سے نمٹنے اور موسمیاتی استحکام کے لیے علاقائی تعاون کو فروغ دینے اور مشترکہ اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ای سی او کے قواعد و ضوابط کے مطابق، میزبان ملک کے نمائندہ ادارہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو اجلاس کی صدارت سونپی گئی۔

اجلاس میں ای سی او رکن ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان، ایران، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے وفود شرکت کر رہے ہیں، جبکہ علاقائی و بین الاقوامی تنظیموں اور ترقیاتی شراکت داروں کے نمائندگان بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

اجلاس کے دوران علاقائی ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ رکن ممالک کے اقدامات کو آفات سے نمٹنے کے لائحہ عمل سے ہم آہنگ کرنے اور ای سی او رکن ممالک کو متاثر کرنے والے موسمیاتی خطرات کے تدارک کے حوالے سے مباحثوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے بھی خطاب کیا اور رکن ممالک کی بھر پور شرکت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹرکو آفات سے نمٹنے کے لیے علاقائی ہم آہنگی، مشترکہ تربیتی منصوبوں، عملی مشقوں اور پیشگی آگاہی کے حوالے سے معاونت فراہم کرنے کے ایک علاقائی مرکز کے طور پر پیش کیا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos