کراچی میں پاکستان میں تعمیراتی صنعت کا اہم عالمی ایونٹ بلڈایشیا انٹرنیشنل نمائش 2026 آج شاندار انداز میں افتتاح ہوا۔ یہ نمائش پاکستان میں سرمایہ کاری، صنعتی ترقی اور پائیدار تعمیراتی حل کے فروغ کے لیے ایک کلیدی پلیٹ فارم کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔ افتتاحی تقریب میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ
کراچی میں پاکستان میں تعمیراتی صنعت کا اہم عالمی ایونٹ بلڈایشیا انٹرنیشنل نمائش 2026 آج شاندار انداز میں افتتاح ہوا۔ یہ نمائش پاکستان میں سرمایہ کاری، صنعتی ترقی اور پائیدار تعمیراتی حل کے فروغ کے لیے ایک کلیدی پلیٹ فارم کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔
افتتاحی تقریب میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے وائس چیئرمین، عمان اور ایران کے قونصل جنرل، روسی نمائندے، چینی وفود اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار شریک ہوئے۔ پہلے دن میں 11,000 سے زائد وفود نے شرکت کی، جن میں ڈویلپرز، کنٹریکٹرز، آرکیٹیکٹس، انجینئرز اور پالیسی ساز شامل تھے۔
نمائش کے دوران پراپ ٹیک کانفرنس میں ماہرین نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، اسمارٹ اور پائیدار تعمیراتی حل پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ آٹر مشینری ڈسپلے میں بھاری مشینری اور جدید آلات کی لائیو ڈیموس نے وفود کی توجہ حاصل کی۔
منتظمین کے مطابق، بلڈایشیا پاکستان میں ٹیکنالوجی ٹرانسفر، جدت اور بین الاقوامی تعاون کے لیے اہم پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے، اور ایس آئی ایف سی صنعتی شعبے کو مضبوط بنانے اور جدید صنعتوں کے قیام میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
ڈے ون کے اختتام پر پاکستان کے تعمیراتی شعبے کو مضبوط بنانے اور ملک کو خطے میں انفراسٹرکچر و سرمایہ کاری کا مرکز بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *