728 x 90

دہشت گردوں کی پوری قیادت افغانستان میں چھپی ہوئی ہے، وزیردفاع

دہشت گردوں کی پوری قیادت افغانستان میں چھپی ہوئی ہے، وزیردفاع

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حالیہ حملوں کے پیچھے جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ ہے جسے افغانستان کے اندر سے حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے آج ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی پوری قیادت افغانستان میں چھپی ہوئی ہے جہاں

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حالیہ حملوں کے پیچھے جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ ہے جسے افغانستان کے اندر سے حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے آج ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی پوری قیادت افغانستان میں چھپی ہوئی ہے جہاں سے انہیں بھرپور حمایت وتعاون مل رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پیٹرول کی اسمگلنگ اور افغان راہداری تجارت کے غلط استعمال میں ملوث جرائم پیشہ مافیا صوبے میں بدامنی کی تازہ ترین لہر کو فنڈ فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بدعنوان نیٹ ورک ایران سے پیٹرول سمگلنگ سے روزانہ تقریبا چار ارب روپے کما رہا تھا۔

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کالعدم بی ایل اے اور دیگر جرائم پیشہ عناصر سمگلنگ کی سرگرمیوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت بلوچستان کے لئے تقریبا ًدس کھرب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos