خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ میں تین مختلف حادثات، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی، لوڈر رکشہ الٹنے اور چولہے سے بچی جھلسنے کے واقعات،ریسکیوپاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہطالبان رجیم کی تعلیم دشمن پالیسیوں نے افغانستان کی نئی نسل کا مستقبل تباہی کے دہانے پرپہنچا دیاجھنگ میں دو ٹریفک حادثات، موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 3 افراد زخمی، تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ خاتون جاں بحق،ریسکیوپاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشت گردی، منشیات اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقوزیراعظم کی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی دستیابی اور ٹیکنالوجی تک آسان رسائی یقینی بنانے کی ہدایت
جھنگ

ڈپٹی کمشنر نے ریونیو عوامی خدمت سروسز کے دوسرے روز اپنے دفتر کے احاطے میں شہریوں کی درخواستیں سنیں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہر ماہ کے پہلے دو روز شہریوں کی شکایات اور مسائل کے بروقت ازالے کے لیے ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا جا رہا…

ڈپٹی کمشنر  نے ریونیو عوامی خدمت سروسز کے دوسرے روز اپنے دفتر کے احاطے میں شہریوں کی درخواستیں سنیں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہر ماہ کے پہلے دو روز شہریوں کی شکایات اور مسائل کے بروقت ازالے کے لیے ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جہاں ضلعی انتظامیہ کے افسران عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک چھت تلے موجود ہوتے ہیں۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ریونیو عوامی خدمت سروسز کے دوسرے روز اپنے دفتر کے احاطے میں شہریوں کی درخواستیں سنیں اور سائلین کو فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ بعض درخواستوں پر انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو تیز رفتار اور مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق ہر ماہ کے آغاز میں شہریوں کی شکایات اور مسائل کا بروقت ازالہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ جھنگ سمیت تمام تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کے ذریعے عوام الناس کو ان کی دہلیز پر ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں