نویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ کمپیٹیشن کی افتتاحی تقریب انسداد دہشت گردی کے قومی مرکز پبی میں منعقد ہوئی۔ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مشق کا مقصد دوست افواج کے دستوں کے درمیان عسکری تعاون کو بڑھانا ہے۔ انیس دوست ممالک کی مجموعی طور پر چوبیس بین الاقوامی ٹیمیں فوجی مبصرین کے ساتھ
نویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ کمپیٹیشن کی افتتاحی تقریب انسداد دہشت گردی کے قومی مرکز پبی میں منعقد ہوئی۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مشق کا مقصد دوست افواج کے دستوں کے درمیان عسکری تعاون کو بڑھانا ہے۔
انیس دوست ممالک کی مجموعی طور پر چوبیس بین الاقوامی ٹیمیں فوجی مبصرین کے ساتھ مقابلے میں حصہ لے رہی ہیں۔
شریک ممالک میں بحرین، بنگلہ دیش، بیلاروس، مصر، عراق، اردن، سعودی عرب، ملائیشیا، مالدیپ، مراکش، نیپال، قطر، سری لنکا، ترکی، امریکہ اور ازبکستان شامل ہیں انڈونیشیا، میانمار، اور تھائی لینڈ بطور مبصر شرکت کر رہے ہیں۔
مشق میں پاکستان آرمی اور پاک بحریہ کی سولہ ملکی ٹیموں کے ساتھ پاک فضائیہ کے مبصرین بھی حصہ لے رہے ہیں۔
پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ پاکستان میں ہرسال ہونے والی مشن اور ٹاسک پرمبنی پروفیشنل فوجی مشق ہے ۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *