اسسٹنٹ کمشنر نوشکی ماریہ شمعون کابھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کو واضح اور دوٹوک پیغام 31جنوری کوبلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے غیرمتزلزل عزم نے بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے عزائم کو خاک میں ملادیا۔ اسسٹنٹ کمشنرنوشکی کافتنہ الہندوستان کا بزدلانہ حملہ ناکام بنانے پر پاک فوج سے اظہار تشکر، اورپاک فوج کے ساتھ کھڑے رہنے کے
اسسٹنٹ کمشنر نوشکی ماریہ شمعون کابھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کو واضح اور دوٹوک پیغام
31جنوری کوبلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے غیرمتزلزل عزم نے بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے عزائم کو خاک میں ملادیا۔
اسسٹنٹ کمشنرنوشکی کافتنہ الہندوستان کا بزدلانہ حملہ ناکام بنانے پر پاک فوج سے اظہار تشکر، اورپاک فوج کے ساتھ کھڑے رہنے کے غیر متزلزل عزم کااعادہ ۔
اسسٹنٹ کمشنر نوشکی نے فتنہ الہندوستان کو اپنے دوٹوک پیغام میں کہا کہ ؛
31جنوری کو فتنہ الہندوستان نے ہمارے گھروں کا محاصرہ کر کے ڈپٹی کمشنر نوشکی محمد حسین اورانکے اہلخانہ کو یرغمال بناکرہمارے حوصلے پست کرنیکی مذموم کوشش کی۔
دہشتگردوں نے کوشش کی کہ ہم نوشکی کے عوام کی خدمت نہ کرسکیں مگرانہیں شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا، اسسٹنٹ کمشنر نوشکی ۔
پاک فوج اورایف سی کی شکرگزار ہوں کہ جن کی بروقت اور موثرکارروائی نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا، اسسٹنٹ کمشنر نوشکی ۔
اس مشکل گھڑی میں پاک فوج مسلسل ہمارے شانہ بشانہ رہی اور ہمیں بحفاظت ہمارے گھروں تک پہنچایا گیا، اسسٹنٹ کمشنر نوشکی ۔
میں اور میری فیملی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،کورکمانڈر کوئٹہ اور آئی جی ایف سی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اے سی نوشکی۔
نوشکی سمیت بلوچستان کی تمام عوام کو پیغام دیتی ہوں کہ ہم پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر نوشکی ۔
ہم ہر قسم کے حالات میں عوام کی خدمت کرتے رہیں گے، دشمن کبھی ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتا،پاکستان زندہ باد، اسسٹنٹ کمشنر نوشکی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *