728 x 90

پاکستان اور چین کا سائبر جرائم کی روک تھام کے سلسلے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور چین کا سائبر جرائم کی روک تھام کے سلسلے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور چین نے خفیہ معلومات کے تبادلے اور سائبر جرائم کی روک تھام کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کے درمیان ملاقات میں ہوا۔ ملاقات کے دوران انسداد دہشت گردی، داخلی سلامتی اور سیکیورٹی تعاون پر

پاکستان اور چین نے خفیہ معلومات کے تبادلے اور سائبر جرائم کی روک تھام کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کے درمیان ملاقات میں ہوا۔

ملاقات کے دوران انسداد دہشت گردی، داخلی سلامتی اور سیکیورٹی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلوچستان میں دہشت گردوں کے حالیہ حملوں کے بارے میں محسن نقوی نے کہا کہ یہ کارروائیاں ایک منظم اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور موثر انداز میں جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

چینی سفیر نے بلوچستان میں شہریوں اور سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملوں کی مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین ہرطرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos