صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائیچی کو ایوان زیریں کے انتخابات میں اُن کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی تاریخی کامیابی پر دلی مبارکباد دی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے ایک بیان میں کہا کہ فیصلہ کن انتخابی نتائج سے وزیراعظم سانائے تاکائیچی کی قیادت پر
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائیچی کو ایوان زیریں کے انتخابات میں اُن کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی تاریخی کامیابی پر دلی مبارکباد دی ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے ایک بیان میں کہا کہ فیصلہ کن انتخابی نتائج سے وزیراعظم سانائے تاکائیچی کی قیادت پر جاپانی عوام کے بھرپور اعتماد اور جاپان کو مضبوط اور خوشحال بنانے کے اُن کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔
انہوں نے جاپان کے ساتھ دوستانہ تعلقات مزید مستحکم کرنے اور دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کیلئے باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون مضبوط کرنے کی پاکستان کی خواہش کا بھی اعادہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ شاندار دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم اور متنوع بنانے کیلئے وزیراعظم سانائے تاکائیچیکے ساتھ ملکر کام جاری رکھنے کا خواہاں ہے


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *