728 x 90

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دہائیوں پر مبنی برادرانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دہائیوں پر مبنی برادرانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دہائیوں پر مبنی برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں انڈونیشیا کے وزیر برائے سرمایہ کاری و ڈان اسٹریم انڈسٹری روسن روئیسلانی (Rosan Roeslani) کی سربراہی میں پانچ

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دہائیوں پر مبنی برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں ۔

انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں انڈونیشیا کے وزیر برائے سرمایہ کاری و ڈان اسٹریم انڈسٹری روسن روئیسلانی (Rosan Roeslani) کی سربراہی میں پانچ رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ معاشی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے خواہاں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ساورن ویلتھ فنڈ کے ماڈل کے حوالے سے انڈونیشیا کے تجربے سے فایدہ اٹھانا چاہتے ہیں ۔

وزیراعظم نے انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو کا گزشتہ سال پاکستان کا دورہ دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے انتہائی مفید اور نتیجہ خیز رہا ۔

وزیراعظم نے عالمی اقتصادی فورم کے 58ویں اجلاس کے دوران انڈونیشیئن صدر کے ساتھ ہونے والی اپنی ملاقات کا بھی ذکر کیا ۔

انڈونیشئین وزیر سرمایہ کاری نے پاکستان آمد پر پرتپاک استقبال اور میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔

انڈونیشئن وزیر نے وزیراعظم کو انڈونیشیا کے صدر عزت مآب پرابووو سوبیانتو کا نیک خواہشات کا پیغام دیا ۔

انڈونیشیا کے وزیر سرمایہ کاری نے دو طرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے حوالے سے انڈونیشیا کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں ممالک نے 2027 تک ترجیحی تجارتی معاہدے کو جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے (CEPA)میں بدلنے کے لئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی ، وزیراعظم کے معاونین خصوصی طارق فاطمی ، ہارون اختر اور متعلقہ اعلی سرکاری افسران نے شرکت کی ۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos