728 x 90

صدر اور وزیراعظم کی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

صدر اور وزیراعظم کی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی اور اس کے رہنما طارق رحمان کو قومی انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ ایک بیان میں، صدر نے بنگلہ دیش کے عوام کو انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔ صدر مملکت نے بنگلہ دیش کی

صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی اور اس کے رہنما طارق رحمان کو قومی انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

ایک بیان میں، صدر نے بنگلہ دیش کے عوام کو انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔

صدر مملکت نے بنگلہ دیش کی خودمختاری اور جمہوری امنگوں کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا یہ انتخابات جنوبی ایشیا کو ایک موقع فراہم کرتے ہیں کہ وہ ماضی کی اس صورتحال سے آگے بڑھ سکے جس میں سارک سمیت علاقائی تعاون کو بھارت کے ہاتھوں یرغمال بنالیا گیا تھا جس کے نتیجے میں انیس سو پچاسی میں بنگلہ دیش میں قائم ہونے والے اس اہم فورم کو مفلوج کردیا گیا۔

ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ بنگلہ دیش کی نئی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں تاکہ ہمارے تاریخی، برادرانہ کثیر جہتی دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کیا جا سکے اور جنوبی ایشیا اور دنیا بھر میں امن، استحکام اور ترقی کے ہمارے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھایا جا سکے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos