728 x 90

وزیراعلیٰ پنجاب کا ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں پر 100 ارب روپے خرچ کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں پر 100 ارب روپے خرچ کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں پر ایک سو ارب روپے خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔  لاہور میں صحت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنیادی مراکز صحت پر بھی بہتر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ بچوں کے دل کی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں پر ایک سو ارب روپے خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 لاہور میں صحت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنیادی مراکز صحت پر بھی بہتر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ بچوں کے دل کی پیچیدہ سرجری کیلئے ماہر سرجنز کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پندرہ سو نئے ڈاکٹر اور پانچ ہزار نرسوں کو بھی بھرتی کیا گیا ہے۔

ادھرلاہور میں وزیراعلیٰ کے چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا کہ لاہور میں جدید آلات سے لیس ایک ہزار بستروں پرمشتمل بچوں کے ہسپتال کی تعمیر کا آغاز اگلے ماہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں نوازشریف کینسر ہسپتال تعمیر کے حتمی مرحلے میں ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos