728 x 90

سکیورٹی فورسزنے ضلع باجوڑمیں فتنہ الخوارج کے12 دہشتگردہلاک کردیئے

سکیورٹی فورسزنے ضلع باجوڑمیں فتنہ الخوارج کے12 دہشتگردہلاک کردیئے

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 12 خوارج کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع باجوڑ میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ چیک پوسٹ پر بھارتی حمایت یافتہ فتنہ

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 12 خوارج کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع باجوڑ میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ چیک پوسٹ پر بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی جانب سے بزدلانہ دہشت گرد حملے کی کوشش کی گئی۔

حملہ آوروں نے چیک پوسٹ کی سکیورٹی کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی۔ تاہم ان کے مذموم عزائم کو پاکستان کی سکیورٹی فورسزنے ناکام بنا دیا۔

غیر متزلزل جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے افواج پاکستان کے بہادر جوانوں نے فرار ہونے والے خوارج کونشانہ بناتے ہوئے بارہ خوارج کو ہلاک کیا۔

مایوسی کے عالم میں، حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی کو دیوار سے ٹکرا دیا۔

دھماکے کے نتیجے میں چیک پوسٹ کا بنیادی ڈھانچہ منہدم ہو گیا جس کے نتیجے میں قوم کے گیارہ بہادر بیٹوں نے لازوال قربانی دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos